گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 105کے دیہاتوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، حلقہ کے عوام کو سوئی گیس ، بجلی کی فراہمی کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کو اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاموں بولہ پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد اعظم گوندل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، چوہدری احمد مختار نے وفد کو یقین دلایا اور کہا کہ گاؤں جاموں بولا سے لیکر ڈیرہ ماسٹر محمد یعقوب تک تین کلو میٹر پکی سڑک کی تعمیر کی جائے گی ، جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے جائیں گے ، گاؤں کے لوگوں کو آنے جانے میں سہولت ہو گی ، چوہدری احمد مختار نے مزید کہا کہ چوہدری محمد اعظم گوندل کی رہائشگاہ سے لیکر 2650فٹ تک سیم نالے کی مرمت کے لئے بھی ٹینڈز لگے ہیں انشاء اللہ اس کی پکی تعمیر کے لئے بہت جلد کام شروع ہو گا ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر صفدر اقبال راہنما تنظیم منہاج القرآن کے زیر سرپرستی منہاج فارما ایسوسی ایشن نے کام شروع کر دیا