Breaking News

بسم اللہ کریں

dr tasawar mirza
ڈاکٹر تصور مرزا

اسلامی جموریہ پاکستان ’’ دنیا ‘‘ کا واحد ملک ہے جس کو’’ اسلامی دنیا ‘‘اپنا رہبر اور پاکستانی ایٹمی قوت کو ’’ اسلامی ایٹمی بم‘‘ کہتے ہیں ۔ پاکستان کی بہادر افواج کو ’’ اسلامی فوج ‘‘ کہا اور سمجھا جاتا ہے۔
آج ستمبر 1965 والہ جزبہ ولولہ پوری قوم میں اپنے ’’ برما کے مظلوم و بے بس مسلمانوں ‘‘ کے لئے پیدا ہو گیا ہے!
ہمارے مسلمان بھائی ، بہنیں، ضعیف العمر بزرگ، مریض بچیوں اور بچوں کا قتل عام ایسے ہو رہا جیسے ’’ کیڑے مکوڑوں کے ساتھ بھی نہیں ہو تا۔ با حیا اور غیرت مند عورتوں کو بھوکا پیاسا رکھ کر اجتماعی زیادتی ۔۔۔ پھر ٹانگوں اور بازوں کو کاٹا جا رہا ہیں ، اعضائے مخصوصہ کو کاٹ کاٹ کر پرندوں اور جانوروں کے آگئے ڈالا جاتا ہے۔۔عذاب پہ عذاب دیر کر زندہ انسانوں کا پیٹ چیرا جاتا ہے۔ زندہ انسانوں کو آگ میں جلایا جا رہا اور وہ بھی ساتھ ساتھ تشدد ۔۔۔ بس اس کے آگئے مجھ سے نہیں لکھا جاتا۔۔
اللہ پاک کا ارشاد گرامی ہے !
سورۃ النساء: 75
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ اللہ کی راہ میں اور ان بے بس مردوں
اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جودعائیں کرتے ہیں
کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سیجس کے رہنے والے ظالم
ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا
حامی بنا۔اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما۔۔اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے بعداللہ پاک کے پیارے محبوب جناب رسالت مآب ﷺ کا فرمان عالی شان ۔۔۔
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم ڈھاتا ہے، نہ اسے دشمن کے حوالے کرتا ہے، نہ اس کی رسوائی کے درپے ہوتا ہے اور نہ اسے حقیر جانتا ہے۔ (سیدناابوہریرہؓ،مسند امام احمد، صحیح مسلم) اسی طرح آپ کا ارشاد ہے کہ تم مومنین کو دیکھو گے تو وہ ایک جسم کی مانند ہیں جس طرح ایک جسم میں کوئی عضو تکلیف اور بیماری میں مبتلا ہو جائے تو سارا جسم اس تکلیف کی وجہ سے بخار اور بے خوابی کا شکار ہو جاتا ہے، اسی طرح ایک مسلم کی تکلیف دوسرے مسلمان بھائی کو تڑپا دیتی اور اس کی نیند اڑا دیتی ہے۔ (متفق علیہ) اسی طرح آپؐ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے اسی طرح مضبوطی کا باعث ہوتا ہے جسطرح دیوار کی اینٹیں ایک دوسری کو مضبوط بناتی ہیں۔۔
ان شااللہ ابابیل برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے ضرور آئیں گئے ۔ اور یہ سعادت اللہ پاک اسلامی جموریہ پاکستان کے نصیب میں لکھیں گئے ۔
اسلامی جموریہ پاکستان کے صدرِ مملکت جناب ممنوں حسین ، وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی اور سپاسلار چیف آف آرمی اسٹاف جناب جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب
آپ اللہ پاک کا نام لیکر ’’ بسم اللہ کریں ‘‘ ۔ انشااللہ دنیا دیکھے گئے اللہ تعالیٰ اور اللہ پاک کے رسول ﷺ پاکستانیوں سے ابابیل کا کام کیسے لیتے ہیں ؟

مزید کالم ، تجزیہ اور مضامین