مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کوزبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں- راجہ وقاص علی
گجرات(پ ۔ر )مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کوزبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے محب وطن لیڈر محسن پاکستان ایٹمی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی حمایت میں آواز بلند کرکے پاکستان سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار کوآرڈینٹر پنجاب ڈاکٹر عبدالقدیرخان موومنٹ پاکستان راجہ وقاص علی اپنی ایک جاری پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہاکہ اب حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے وطن سے محبت اور ترقی و خوشحالی کی خاطر اپنے سیاسی اختلافات بالا تاک رکھ کر ملک پاکستان کی عوام کی آواز پر توجہ دیں اور ان کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے محسن پاکستان ایٹمی پروگرام کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیرخاں کو بطور قائم مقام نگران وزیر اعظم نامز د کیا جائے تاکہ اعوانوں میں محب وطن جیسی شخصیات کا انتخاب یقینی ہوں اور ملک سے لوٹ مار حکمرانوں کا خاتمہ ہوسکے ۔
ضلع گجرات مزید خبریں









