سیاست میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں تا ہم پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد یا عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی امکان نہیں ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دوالگ الگ نظریات رکھنے والی جماعتیں ہیں ان میں کسی قسم کی کوئی مماثلت نہیں-میاں انتظار حسین
ڈنگہ (عبدالمجید پپو ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 70میاں انتظار حسین آف نور جمال نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں تا ہم پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد یا عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی امکان نہیں ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دوالگ الگ نظریات رکھنے والی جماعتیں ہیں ان میں کسی قسم کی کوئی مماثلت نہیں ،اتحاد کی باتیں گمراہ کن ہیں ،نوا زشریف عوام کو تاثر دے رہے ہیں جیسے عمران خان اور زرداری میں کوئی ڈیل ہو چکی ہے ،سمجھوتا کر کے پیپلز پارٹی سے نرم گوشہ اختیار نہیں کیا جا سکتا ،سب سے زیادہ عوام کے ووٹ کے تقدس کو شریف برادران نے پامال کیا ہے چھانگا مانگا میں شریف برادران نے ہارس ٹریڈنگ کا نیلام گھر سجایاتھا، ملکی سیاست میں رشوت اور کرپشن کی بنیاد بھی شریف برادران نے رکھی تھی ،پوری قوم نواز شریف ،شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کی وصولی چاہتی ہے ،قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے جلد اپنے سیاسی انجام کو پہنچنے والے ہیں شریف برادران کسی بھی اقتدار سے باہر نہیں رہے ۔
ضلع گجرات مزید خبریں










