مسلم لیگ شہر گجرات کا اہم اجلاس گزشتہ روز چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس گجرات میں ہو ا
گجرات (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ شہر گجرات کا اہم اجلاس گزشتہ روز چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس گجرات میں ہو ا جس میں مسلم لیگ کے شہر گجرات سے منتخب بلدیاتی نمائندے ، عہدیدارو کارکنان اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس کے شرکاء سے فرداً فرداً مصافحہ کرتے رہے اور حال و حوال دریافت کرتے رہے اجلاس میں سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود ، میجر نسیم اکبر فاروقی، محترمہ خدیجہ فاروقی ایم پی اے ،میاں پرویز اختر پگانوالہ ، چوہدری محمد سلیم کمبوہ ، وحید مراد مرزا ، محمد عثمان کھوکھر ، مرزا سلیم بیگ ،چوہدری ارشاد احمد ، مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر چوہدری اصغر عباس وڑائچ ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد عباس بھٹی ،سابق صدر بار گجرات ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ ، افتخار احمد شاکر ، عالمگیر بوبی پہلوان ، نجیب اشرف چیمہ ، زرغام وسیم جوڑا ، ایس وقاص جعفری ، مہر ارشد ، مہر ارشد بانی 61گروپ ،شیر افگن ، مرزا داؤد ، ملک تنویر بابر ، چوہدری رحمان گندرہ ،طارق سرمد ایڈووکیٹ ، شیخ شفیق ، محمد حنیف حیدری ، مرزا قاسم سنی ، علی لکی سردار پورہ ،محمد احسان ملہی ، مہر مشتاق احمد ، چوہدری مظہر نت ، ارشد وحید بٹ ، مہر عمر ساجد ، چوہدری محمد اکرم موہلہ لنگڑیال ، مہر حبیب، چوہدری ظفر ماجرا ، چوہدری عطا اللہ گل،چوہدری انور انسپکٹر (ر) ،محمد اشفاق رضی ایڈووکیٹ ، اجمل حسین مہر ، امتیاز راٹھور، عدیل ارشد آف رحمانیہ و دیگر سینکڑوں مسلم لیگیوں نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء کو پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے پرتکلف ظہرانہ دیا ۔
ضلع گجرات مزید خبریں









