پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ۔۔۔دور جدید میں ایک ایسا قدیم سکول بھی موجود ہے ، جہاں تاحا ل بجلی کی سہولت میسر نہیں
کو ٹلہ ار ب علی خاں (غفوراحمد گل +عابد مرزا)پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ۔۔۔دور جدید میں ایک ایسا قدیم سکول بھی موجود ہے ، جہاں تاحا ل بجلی کی سہولت میسر نہیں ۔دور نہیں تھانہ ککرالی کے نو احی یوسی صبور کے مو ضع چک سکندر میں واقع گو رئمنٹ پرائمری سکول(بوائز) چک سکندر (MI34220226)جو کہ تقریبا 1996میں با ضابطہ علم کی روشنی پھیلانے کے لیے معرض وجود میں آیا مگر تاحا ل روشنیوں سے محروم ہے ،کئی سالوں سے اہل دیہہ کی جانب سے بار بار اس اہم مسئلہ کے حل کی طرف توجہ مبعوث کروانے کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،کئی سالوں سے اہل دیہہ کی کئی نسلیں سردی گرمی میں بغیر بجلی علم حاصل کرتی آئیں اور دورجدید میں پسماندہ اور فرسودہ سلسلہ بتدریج جاری ہے ، بغیر بجلی ادارہ ہذامیں طالب علموں کو نصابی سرگرمیوں سمیت غیر نصابی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کاسامناہے معززین اہل دیہہ نے میڈیا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے گو رئمنٹ پرائمری سکول (بو ائز)چک سکندر میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے ،اعلی حکام نو ٹس لیں ۔
ضلع گجرات مزید خبریں









