Breaking News

مشہور شخصیت پروفیسر حافظ نصر اللہ چوہدری آف چڑیاولہ کا تعارف

hafiz nasar ullah chaudhry

مورخ جب بھی تاریخ لکھے گا تو حافظ نصر اللہ چوہدری آف چڑیاولہ کا نام سنہری حروف میں لکھے گا آپ ضلع گجرات تحصیل کھاریاں کے ایک گاؤں چڑیاولہ میں رہائش پذیر ہیں ۔چڑیاولہ گاؤں ضلع گجرات سے 40کلومیڑ شمال کی طرف واقع ہے یہاں پر ولی کامل قبلہ حاجی رحمت علی سرکارؒ المعروف مسجدیں تعمیر کروانے والی مذہبی شخصیت کا خوبصورت مزار برلب سڑک بھمبر روڈٖ چڑیاولہ پرواقع ہے ہر سال آپکاعرس مبارک چڑیاولہ شریف میں منعقد کیا جاتا ہے ۔’’پروفیسر حافظ نصر اللہ چوہدری ‘‘نے پرائمری تعلیم چڑیاولہ سے حاصل کی جبکہ مڈل کا امتحان جامعہ اسلامیہ بہاولپور سے پاس کیا اسکے بعدآپ نے میڑک کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا اور ساتھ ہی بھیرہ شریف سے فاضل عربی،ادیب عربی ،عالم عربی ،دورہ حدیث اور ساتھ ہی ایف اے تک تعلیم بھی بھیرہ شریف سے حاصل کی اور مکمل درس نظامی کا کورس بھی بھیرہ شریف سے کیا ۔ پھر اعلی ٰ تعلیم کے حصول کے لیے بی اے بی ایڈ گورنمنٹ کالج گوجرنوالہ سے کیا اور اسکے ساتھ ہی ایم اے اسلامیات ریگولر گورنمنٹ کالج گوجرنوالہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کیا۔ پھر ایم اے عربی ،ایم اوایل،ایم ای ڈی ،کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی لاہورسے حاصل کی ۔پھر آپ نے پبلک سروس کیمشن پنجاب میں امتحان دیا اور آپ کامیاب ہوئے پھر آپ محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹ سترہ گریڈ کے عہدے پر فائز ہوئے اس کے ساتھ ہی آپ جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات میں خطابت کے فرائض سر انجام دینے لگے 1995تا 2005تک گورنمنٹ ایلمینڑی کالج گجرات میں خدمات سر انجام دیں اسکے آپ نے 2005میں گورنمنٹ ہائی سکول مراڑیاں میں بطور ہیڈ ماسٹر تعینات ہوئے اس دوران آپ نے مراڑیاں سکول میں بچوں کے لیے مسجد بھی تعمیر کروائی اور سکول کے تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی بنا پر مراڑیاں سکول کاکھویا ہوا حسن دوبار ہ لوٹ آیا ۔اب آپ گورنمنٹ سکینڈری سکول کوٹلہ ارب علی خاں میں وائس پرنسپل کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ نے اپنے گاؤں میں ذاتی گرہ سے طالبات کے لیے جامعہ بھی بنا رکھا ہے جہاں طالبات درس نظامی ،فاضل عربی،عالم عربی ،حفظ ،سمیت دیگر اسلامی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ساتھ ہی گورنمنٹ کا نصاب بھی پڑھ رہی ہیں اور ہر سال نہم و دہم کلاس کے داخلے بھی بھیجے جاتے ہیں آپ نے اپنی رہائش گاہ کے قریب ہی ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کروائی ہے اور امام مسجد کے لیے الگ رہائش گاہ کا انتظام بھی کیا ہوا ہے ’’حافظ نصر اللہ چوہدری‘‘گاؤں کے سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں آپ نے اہلیان چڑیاولہ کے لیے واٹر سپلائی کا منصوبہ منظور کروایا اور اسکے لیے زمین بھی اپنی طرف سے عطیہ کی اس کام کو شروع کرنے میں آپکو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ گاؤں کے چند بااثر لوگ اس کام کی مخالفت کر رہے تھے آپ نے ہمت و کوشش کر کہ یہ منصوبہ کامیاب کرایا اور اب پورا گاؤں چڑیاولہ سمیت چڑیاولہ اڈاکی عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں حالانکہ یہ کام گاؤں کے لوگوں کے مفاد میں تھا آپ مذہب سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اور اپنے گاؤں کے عوام کی فلاح و بہود کے لیے ہمیشہ سوچتے رہتے ہیں بلاشبہ آپکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں آپ کے دیگر بھائی بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں آپکے چھوٹے بھائی چوہدری ظفر اللہ آف چڑیاولہ سپین میں بسلسلہ روز گار مقیم ہیں