Breaking News

ببانیاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات

‏Muhammad Hamza ,

شیخ القرآن مولاناغلام علی اوکاڑوی گوجرقومیت سے تعلق رکھتے تھے گوت کے اعتبارسے کھٹانہ تھے۔ کبھی کبھارخوش طبعی کے عالم میں فرماتے :۔ ’’میں شیرفروش گجرنہیں ہوں،شیرنوش گجرہوں‘‘حضرت شیخ القرآن سید شبیر احمد ہاشمی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے خاندانی پس منظر کو بیان کرتے ہیں۔’’ہمارے خاندان (گوجروں)میں بڑے بڑے اہل علم ہوئے ہیں جن میں میرے دادا استاذ حضرت شیخ عبداللہ کا نام سرفہرست ہے۔ ان کے ایک بھتیجے شیخ سلام اللہ میرے ابتدائی استاذ ہیں۔ قصیدہ غوثیہ کے مشہور شارح مولانا ابوالبرکات محمد عبدالمالک بھی میرے قبیلہ کے بزرگ ہیں۔‘‘مولاناغلام علی اوکاڑوی بن چوہدری سلطان احمدبن اللہ دادبن صاحبزادہ بن صاحب دین بن اللہ یار (۷)برادر اصغرشیخ القرآن جناب قاضی اسلم علی القادری نے بتایاکہ ہمارے آباؤ اجدادمیں سے چوہدری اللہ یارنے موضع ببانیاں(۱)گجرات کی اولین آبادکاری کی تھی وہ درگاہ بل شریف آزادکشمیرسے یہاں منتقل ہوئے اور اس موضع کی آبادکاری کی ترغیب کیلئے انہوں نے لوگوں کوزمین کے عطیات بھی دئیے۔

محمد غلام صابر , چک عمر- لند ن-یو کے

یہ گاوں جوڑہ اسٹیشن سے تقریبا 3 میل کے فاصلے پر جنوب مشرق کی طرف اور لالہ موسا سے تقریبا 6میل کے فاصلے پر جنوب مغرب کی طرف واقع ہے اس کے ساتھ شمال مشرق کی طرف تھوڑے ہی فاصلے پر میرا گاوں چک عمر ہے-تاریخ شاہان گوجر کے مطابق یہ ایک ویران گاوں تھا جس کو کھٹانہ قوم نے آباد کیا اس گاوءں کی بہت مشہور شخصیت مولینا غلام علی مرحوم تھے جنہوں نے اوکاڑہ جا کر ایک دینی مدرسہ اشرف المدارس کے نام سے قاءم کیا اور ان کے شاگردوں نے دنیا میں ایک مقام پیدا کیا جیسے مفتی محمد شفیع اوکاڑوی\'مولینا کوکب نورانی وغیرہ-مولینا جمیعت علماے پاکیستان کے نائب صدر بھی تھے-چوہدری محمد علی سپرنٹنڈنٹ جیل تھے زیادہ عرصہ ملتان میں رہے چوہدری الہ داد مرحوم ریلوے میں پولیس انسپکٹر تھے جو کہ بہت مخلص آدمی تھے-سید قاسم شاہ اور پیر ولایت شاہ بہت نیک لوگ تھے دور دور سے لوگ ان سے فیض حاصل کرنے کے لے آتے تھے اللہ تعا لی ان سب کے درجات بلند کرے-اس گاوں کے لوگ شاپینگ کے لے لالہ موسہ جاتے ہیں-بھت محنتی لوگ ہیں-کافی لوگ بیرون ملک ہیں-شروع میں چوہدری فضل داد کے بیٹے مشتاق احمد ناروے میں آے تھے میری طرف سے تمام اہالیان ببانیان کی خدمت میں سلام محمد غلام صابر چک عمر- لند ن-یو کے

کامران زمان گوجر , ناروے

اسلام علیکم. سب سے پہلے آپ کا شکریہ ادا کرتا ھوں. کہ آپ نے اپنے گاؤں کا تحارف کا سلسلہ شروع کر کے ھم لوگوں کو اپنے گاؤں کے اور زیادہ قریب کر دیا ھے.سب سے پہلے میں آپ کویہ بتا دو کہ ہمارے گا ؤں کا نام بلوبانیاں نہیں ھے. اس کا صیح نام ببانیاں ہے. میں امید کرتا ھوں کہ آپ اس غلطی کو درست کر کے شکریہ کا موقح فراہم کرے گے.گاؤں کے متعلق مزید معلومات میں آپ کو جلد ارصال کر دو گا. میں آجکل اپنے گا ؤں ک متعلق معلومات تلاش کر رہا ھوں، اور گاؤں کے متعلق ویب سائٹ پر کام کر رہا ھوں.آپ کو اس کا لنک بھی بتا دو گا.جس سے آپ کے اخبار کو پڑھنے والوں کی معلومات میں ببانیاں گاؤں کے بارے میں اضافہ ھو گا. میں امید کرتا ھو کہ آپ میری گزارش کو پورا کرے گے،اور میرے گاؤں کا نام ٹھیک کر دیں گے . شکریہ، \\r\\n کامران زمان گوجر (ناروے )