Breaking News

ڈوگہ شریف تحصیل گجرات ضلع گجرات

انجینئر ثاقب علی گجر آف ڈوگہ ,

اسلام علیکم محترم ۔۔۔ میرے تعلق ضلع گجرات سے سولہ کلومیٹر دور قصبہ گاوٴں شریف سے ہے یہ قصبہ الحمدللہ ضلع گجرات میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اور رقبے کے لحاظ سے پہلے نمبر پہ اس کا نام ذکر آتا ہے الحمدللہ اس قصبہ میں ماشاءاللہ تیرہ عدہ مسجدوں کی تعداد ہے اور تقریباً دس اولیاؒ کے دربار عالیہ موجود ہیں اس قصبہ میں زیادہ گجر برادری کے گھر ہے اور باقی بھی ہر قسم کی برادری موجود ہے اس قصبے میں بہت ہی اعلیٰ ترین انسان تھے اور اس وقت بھی ہے جن نے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے قصبے کا نام بھی روشن کیا ، یہاں پر مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں ، اور رفاہی تنظیم گروپ موجود تو جو اپنا کردار ادا کر رہے ہیں قصبے کی عوام کیلئے ، اس قصبے کے بہت زیادہ لوگوں انٹرنیشنل ملکوں میں نوکریاں اور کاروبار کر رہے ہیں ، اس قصبے میں اپنی یونین کونسل ، پرائمری سکول ، اور ایک ہائی سکول، لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم سے روشناس کر رہے ہیں ، اس قصبے میں چاروں اطراف سے راستے داخل ہوتے ہیں ، اس قصبے میں گلیوں کے نمبر لگائے گئے ہیں ، ہر مسجد کے باہر ان کے اصلی نام کی پلیٹیں لگی ہوئی ہیں ، اس قصبے میں نوجوان نسل مختلف گیم کھیل کرتے ہیں جن میں والی بال ، کرکٹ ، اور مختلف ۔ اس قصبے میں کرکٹ بہت بڑا ٹورنامنٹس ہوتے رہتے جن میں ڈویژن بھر سے اچھے کھلاڑی اپنی ٹیموں کے ہمراہ تشریف لائتے ہیں ایک سو ساٹھ ٹیموں تک اس قصبے میں کرکٹ کھیل چکی ہیں ، مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی ﷺ رجسٹرڈ ایک دینی تنظیم ہے یہ بارہ ربیع الاول کے دن صبح آٹھ بجے سے لیکر رات مغرب کی اذان تک جلوس ڈوگہ شریف کی گلیوں میں رہتا ہے ، آج کل اپنا ڈوگہ ویلفیئر گروپ بہت زیادہ ڈوگہ کی عوام کیلئے رفاہی کاموں میں مصروف ہیں اس قصبے کے لوگوں ہر قسم کے سطح پر جاب کر رہے ہیں ، انجینئرنگ ، آرکیٹکچر ، مکینیکل ، الیکٹرونکس ، الیکٹرانک ، صحافت ، وکالت ، کاروبار ، تجارت ، علمائے کرام ، مفتی کرام ، ڈاکٹر، اور دیگر بہت ساری ، اس قصبے کی زمین ساری بارشوں کے پانی سے سہراب ہوتی ہیں نہریں نہیں ہے ، سوئی گیس کی سہولت موجود ہے اور تقریباً ضروریات زندگی کی تمام چیزیں قصبے سے ہی آرام سے مل جاتی ہیں ، اس قصبے کی ہر برادری کا آپس میں بہت اچھے تعلقات اور پیار سلوک ہیں اور پورا قصبےکے لوگ رفاہی کاموں میں بہت تعاون کرتے ہیں ، اللہ میرے پیارے قصبے ڈوگہ شریف کو تک قیامت شاد آباد رکھے، اور میرے قصبے کے ہر فرد کو کامیابی دے تاکہ مزید اپنے قصبے ڈوگہ شریف کا نام اچھے الفاظ میں روشن کرسکے، آمین ، بشکریہ انجینئر ثاقب علی گجر ڈوگہ چیئرمین اپنا ڈوگہ ویلفیئر گروپ ، اور بشکریہ شان گجرات نیوز پیپرز

saqib gujjar doga , ڈوگہ گجرات

اس‌‌ میں ایک مزكزى انجمن ثناءخؤان مصطفى بهى جو اسلامى دينى كام كرتى یے 12 ربيع اول كو جلوس اور محفل كا اہتمام كرتي ہے يه سن 1981ء میں بنى تھی

محمد جنید , گجرات , گجرات

ضلع کی سیاست میں یہ گاوں ایک اھم حیثیت رکھتاھے-زندگی کے ہر شعبےمیں چاہے مذہب ہو ، سماجی سرگرمیاں،کھیل کا میداں ،ثقافتی سرگرمیاں اہل دیہہ ہر شعبہ میں اپنے فن کا سکہ جمایا ہے- گاوں کی فضاؤں میں اللہ اکبر اور درودُ سلام کی میٹھی میٹھی صدا گونجتی ہے- اس گاوں میں برق نوشاہی رحمتہ سمیت اور بہت سے ولی اور الیاء مدفن ہے- قاری شفیح نوشاہی نعت خوانی میں ایک بڑا نام اور دور دورتک آپکی پہچان ہے- سید صفدر حسین شاہ صاحب بھی اپنی دینی خدمات کے حوالے سے اہل علاقہ کو فائدہ پہنچا رہے ہیں-

محمد جنید , گجرات

ڈوگہ ایک مثالی اور تاریخی گاوں ھے- آبادی اور رقبے کے اعتبار سے شاید ہی کوئی گاوں اسکا مقابلہ کرتا ہو- ڈوگہ بذات خود یونین کونسل ہے- یہ گاوں گجر برادری کا گڑھ ہے سر کردہ برادریوں میں مہر، بانیاں، بجاڑ، چیچی، تاس موٹے، برہ شامل ہیں- لیکن دوسری چھوٹی برادریاں بھی گاوں کی ترقی کے لیے اپنا کردار بھرپور طرح سے نبھا رہی ہیں- گاوں کے لوگ سیاست میں کافی دلچسپی رکھتےہیں -ایک غیر متحاط انداذے کے مطابق ووٹرز کی تعداد تقربیاً آٹھ ہزارکے لگ بگ ہے

بلال اکبر چوھدری , گجرات

میرا پِنڈ ڈوگہ. سب توں سوہنا تے پیارا