Breaking News

کوٹ گوگا تحصیل گجرات ضلع گجرات

اقدس گجر ,

کوٹ گوگاکوٹ گوگا، یونین کونسل “ناگرانوالہ” کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔جس کی آبادی بمشکل ۲۰۰ نفوس پر مشتمل ہے۔ کوٹ گوگا کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کے پیشے سے منسلک ہیں۔ گجرات کی روایت کے مطابق اس گاؤں کے لوگ بھی یورپ اور عرب ممالک میں تلاشِ رزق کے سلسلے میں مقیم ہیں جن میں راقم الخروف خود بھی شامل ہے۔اور یوپی ملک جرمنی میں مقیم ہے۔\r\nکوٹ گوگاکی نمایاں بات ادھر کا دربار ہے جو کہ “ٹبہ” کے نام سے مشہور ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ یہ گاؤں کوٹ گوگاکے علاوہ “گوگاٹبہ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دربار شریف پر دور دراز سے لوگ جوڑوں کے درد کا درد لی کے آتے ہیں اور اللہ پاک ان نیک ہستی کے وسیلہ سے شفا عطا کرتا ہے۔ درباد شریف پر ہر سال مئی کی ۱۸ تاریخ کو عرس پاک ہوتا ہے۔