Breaking News

بھلوٹ مخدوم تحصیل کھاریاں ضلع گجرات

میاں عطا حیات مخدوم ,

گاؤں کے بانی کا نام میاں مخدوم عالم ولد میاں محمد صاحب تھا-جو کہ ساتھ والے گاوں عمر چک کے تھے.یہاں ان کی زمین تھی اور ساتھ والے گاوں کے لوگ ان کی فصل خراب کرتے تھے-میاں مخدوم عالم نے یہان آکر زمین کی نگرانی کےلیے مکان بنایا اور گاؤں آباد کرنے کہ لیے اپنے دو دوستوں کو بھی یہاں آباد ہونے کہ لیے راضی کیا اور اپنی زمین میں سے کچھ حصہ انکو عطا کیا تا کہ وہ اپنی محنت کر سکیں۔ ایک دوست چیچی برادری سے اور دوسرا دوست مرالی برادری سے تعلق رکھتا تھا اور ان دونوں برادریوں کی نسل آج بھی گاؤں میں آباد ہے اس طرح یہ گاوں آباد ہوا-میاں مخدوم عالم کے 2 بیٹوں میاں نور عالم اور میاں محمد حیات کی اولاد یہاں آباد ہے اور باقی بھائیوں میاں بھاول بخش اور مولوی صدرالدین اور بیٹوں کی اولاد عمر چک میں آباد ہے۔ اس گاؤں کہ تقریباً زیادہ تر لوگ بیرونِ ملک آباد ہیں جن میں سے زیادہ تر متحدہ امارات میں اور کچھ یورپ اور امریکا میں بھی آباد ہیں ۔ مالی طور پر یہ گاؤں بہت خوشحال ہے اور گاؤں کہ لوگوں میں بھی اتفاق اور بھائی چارے کی فضا ہے۔

میاں محمد غلام صابر , لند ن -یو کے

اس گاوں کے بانی کا نام میاں مخدوم عالم تھا-جو کہ ساتھ والے گاوں عمر چک کے تھے.یہاں ان کی زمین تھی اور ساتھ والے گاوں کے لوگ ان کی فصل خراب کرتے تھے-میاں مخدوم عالم نے یہان آکر زمین کی نگرانی کے لےء مکان بنایا اس طرح یہ گاوں آباد ہوا-ان کے والد کا نام میاں محمد صاحب تھا-میاں مخدوم عالم کے 2 بیٹوں میاں نور عالم اور میاں محمد حیات کی اولاد یہاں آباد ہے اور باقی بھایوں میاں بھاول بخش اور مولوی صدر دین اور بیٹوں کی اولاد عمر چک میں آباد ہے-مرالیہ برادری اور چیچی ان کے مزارعے موروث تھے.