کوٹلہ کے نواحی گاؤں سیدولنگار میں ڈنڈے سوٹے چل گئے متعدد نوجوان زخمی
کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا +غفور احمد گل)کوٹلہ کے نواحی گاؤں سیدولنگار میں ڈنڈے سوٹے چل گئے اور متعدد نوجوان زخمی تفصیلات کے مطابق سرسال گاؤں اور سیدولنگار کے گاؤں کے نوجوانوں کا کرکٹ کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا ہو گیا اور گراؤنڈ میں باقی نوجوانوں نے معاملہ کو رفع دفع کر دیا اور دوسرے روز موضع سرسال کے درجنوں لڑکوں جس میں قدیر ولد ارشاد مسلح پسٹل ،محمد سنی ولد محمد صدیق مسلح پسٹل 30بور ،عدنان ولد اشفاق مسلح پسٹل 30بور ،رخسار ولد مناظر ،حسنات ولد جبار ،جنید ،سونی ولد شما ،علی شان ولد مناظر ،محمد اشفاق ولد امانت ،ارشاد ولد اللہ دتہ ،محمد صدیق ولد محمد شفیع ،مناظر ولد صحبت ،غفار ولد کرامت علی مسلح ڈنڈا ،افتخار ولد اسحاق ساکن سرسال بمعہ 25نامعلوم افراد تھے جو ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ سے لیس تھے انہوں نے آتے ہی گراؤنڈ میں سیدولنگار کے لڑکوں پر اسلحہ تان لیا اور اگر کسی نے حرکت کی اور اس کو جان سے مار دیں گے اور باقی ملزمان نے گراؤنڈ میں موجود مسمیان امیر حمزہ ولد ذوالفقار علی ،ذیشان ولد غلام حیدر ،اویس محمود ولد محمود احمد اور دیگر کو ڈنڈوں ،سوٹوں اور دستی ہتھیاروں سے مارنا پیٹنا شروع کردیا ،جس سے امیر حمزہ ،وغیرہ شدید زخمی ہو گئے اور جاتے ہوئے عدنان ملزم نے ذیشان سے موبائل چھین لیا ،ملزم قدیر نے امیر حمزہ سے رقم مبلغ 8500روپے نکال لیے ،پولیس تھانہ ککرالی نے سجاد حیدر ولد حاکم خاں کی رپورٹ پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
کوٹلہ مزید خبریں











