تعمیراتی و بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں کمی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے پاکستا ن قرضوں کے پھندے میں پھنس چکا ہے جو کہ 70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہو چکے ہیں-چوہدری امتیاز ایڈووکیٹ
ڈنگہ (عبدالمجید پپو ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امریکہ میں مقیم چوہدری امتیاز ایڈووکیٹ آف امرہ کلاں نے اپنے بیان میں کہا کہ تعمیراتی و بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں کمی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے پاکستا ن قرضوں کے پھندے میں پھنس چکا ہے جو کہ 70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہو چکے ہیں پاکستان کی اس حالت کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں جن کی ناقص پالیسیوں کے باعث قوم کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی56کمپنیاں قومی خزانہ میں بوجھ ہیں اور ان کے معاملات دیکھنے پر ان میں کرپشن کے ہوشربا انکشافات آشکار ہو رہے ہیں بغیر کسی قانونی منظوری کے ان کمپنیوں کو اربوں روپے جاری کر دئے گئے ہیں اور ان کمپنیوں کے سربراہ من پسند افراد کو مقرر کر کے انہیں عام تنخواہوں کے برعکس کئی لاکھوں میں اضافی تنخواہیں ادا کی جاتی رہی ہیں جبکہ ان کمپنیوں کی کارکردگی صفر ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی رکن اسمبلی کی بیوی اور بھائی کو صاف پانی کمپنی میں ڈائریکٹر لگا کر قومی خزانی کی لوٹ مار کی گئی پنجاب میں400کروڑ روپے خرچ کے باوجود عوام کو صاف پانی میسر نہ ہو نا بیڈ گورننس ہے یہی حال سو لر پاور کمپنی خرچ کے باوجود مطلوبہ نتائج پورے نہ ہو سکے اور سربراہ لاکھوں روپے تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں انہوں نے چیف جسٹس کو معاملات کی درستگی کیلئے نوٹس کوخوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی دولت کی ضائع نہ کیا جائے اور پنجاب بھر میں ایم پی اے سکیل کے نوٹیفیکشن کو ختم کیا جائے اور تمام ملازمین کو یکساں تنخواہیں ادا کی جائیں یہ کتنا ظلم ہے کہ ایم پی اے سکیل کے تحت افراد کو محکمہ کے سکریٹری سے بھی کئی گنا زیاد ہ تنخواہیں اور مراعات دی جا رہی ہیں ،چیف جسٹس آف پاکستان اس کا بھی نوٹس لیں ۔
تا رکین وطن مزید خبریں





